چوروں اور ڈاکوﺅں نے قومی خزانے نوچ لیا ، میرا رونے کودل کررہاہے :وفاقی وزیر ریلوے

چوروں اور ڈاکوﺅں نے قومی خزانے نوچ لیا ، میرا رونے کودل کررہاہے :وفاقی وزیر ...
چوروں اور ڈاکوﺅں نے قومی خزانے نوچ لیا ، میرا رونے کودل کررہاہے :وفاقی وزیر ریلوے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ چوروں اور ڈاکوﺅں نے قومی خزانے کونوچ لیا ، میر ا اس وقت دل رونے کوچاہ رہاہے ، ایک سال بعد پاکستان میں ریلوے کی ترقی کا دور شروع ہوگا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاہے کہ اس وقت میرا رونے کی جی چاہ رہا ہے کہ چورو ں ، ڈاکوﺅں ، لٹیروں نے قومی خزانے کا چہرہ نوچ لیاہے ، پاکستان ریلوے پر دو ارب کا بوجھ پڑ رہاہے ، عام مسافروں کیلئے ریلوے کے کرایوں میں سات فیصد اضافہ کیاگیاہے جبکہ وہ ٹرینیں جن میں صاحب حیثیت لوگ سفر کرتے ہیں ان کے کرایوں میں 19فیصد اضافہ کیاگیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال بعد پاکستان ریلوے کی ترقی کا دور شروع ہوگا ،ایم ایل ون ہماری سب سے اہم ٹرین ہے جو کراچی سے لیکر پشاور تک چلتی ہے ، اس کے لئے نئی پٹڑی ڈالنے جارہے ہیں ، اب فیصلہ وزیر اعظم نے کرناہے کہ کام چین کودیناہے ، کسی اور ملک کویا فوج کی ایف ڈبلیو او کودیناہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پانچ سال بعد حکومت تکمیل کو پہنچے گی تو پاکستان میں ریل کا نقشہ بدل چکاتھا ، اگر ہماری چارفریٹ گاڑیاں اور چل گئیں تو ریلوے کاخسارہ کم ہوجائے گا ، رحمان بابا ایکسپریس کا جلدافتتاح کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیر سے پاکستان ایکسپریس کاکرایہ تبدیل کردیں گے ۔

مزید :

قومی -