سپریم کورٹ نے ماڈل ٹاﺅن پر نئی جے آئی ٹی بنانے کا کوئی حکم نہیں دیا :راناثناءاللہ کا دعویٰ

سپریم کورٹ نے ماڈل ٹاﺅن پر نئی جے آئی ٹی بنانے کا کوئی حکم نہیں دیا ...
سپریم کورٹ نے ماڈل ٹاﺅن پر نئی جے آئی ٹی بنانے کا کوئی حکم نہیں دیا :راناثناءاللہ کا دعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا ءاللہ نے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا کوئی حکم نہیں دیا ، پنجاب حکومت نے کہاہے کہ نئی جے آئی ٹی تشکیل دیناچاہتے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے معاملے پر جے آئی ٹی بنانے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے ، اس موقع پر جب تفتیش کے مراحل مکمل ہوچکے ہیں نئی جے آئی ٹی بنانا نہیں بنتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ نئی جے آئی ٹی جو بھی اپنی رپورٹ پیش کرے گی اس کی کوئی قانونی حیثیت اس ٹرائل کورٹ میں نہیں ہوگی جس میں اب یہ مقدمہ چل رہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ نئی جے آئی ٹی میں شامل افسران بھی قانون کے مطابق ہی اپنی رپورٹ پیش کریں گے ،  سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کا کوئی حکم نہیں دیا ، پنجاب حکومت نے کہاہے کہ نئی جے آئی ٹی تشکیل دیناچاہتے ہیں، اس کیس میں پہلے ہی دوجے آئی ٹیز بن چکی ہیں اور ان کی رپورٹ ٹرائل کورٹ میں موجود ہے، طاہر القادری کا مقصد مسلم لیگ ن کی قیادت کونشانہ بناناہے ۔

مزید : قومی