اعظم سواتی کیس میں 62ایف ون کے تحت نواز شریف اورجہانگیر ترین جیسی سزا ہوسکتی ہے :آئینی ماہر سلمان اکرم راجا

اعظم سواتی کیس میں 62ایف ون کے تحت نواز شریف اورجہانگیر ترین جیسی سزا ہوسکتی ...
 اعظم سواتی کیس میں 62ایف ون کے تحت نواز شریف اورجہانگیر ترین جیسی سزا ہوسکتی ہے :آئینی ماہر سلمان اکرم راجا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف قانون دان سلمان اکرم راجا نے کہاہے کہ اعظم سواتی کیس میں62ایف ون پر سزا ہوئی تو نوازشریف اور جہانگیر ترین کیس جیسی ہوگی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے قانون دان سلمان اکرم راجانے کہا کہ اعظم سواتی کیس کا حتمی فیصلہ اگلی پیشی پر ہوجائیگا ، ابھی حتمی طور پر 62ایف ون کا فیصلہ نہیں ہوا ،سپریم کو رٹ 62ایف ون کے تحت سزا دے سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کو 62ایف ون پر سزا ہوئی تو نوازشریف اور جہانگیر ترین کیس جیسی ہوگی ۔

مزید : قومی /تعلیم و صحت