”گاؤں والوں نے ایک کلومیٹر لمبی سڑک 40 لاکھ میں بنوائی مگر آپ نے اتنی ہی لمبی سڑک 1 کروڑ میں بنوائی“ جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے وزیراعظم کو ’ہلا‘ کر رکھ دیا

”گاؤں والوں نے ایک کلومیٹر لمبی سڑک 40 لاکھ میں بنوائی مگر آپ نے اتنی ہی لمبی ...
”گاؤں والوں نے ایک کلومیٹر لمبی سڑک 40 لاکھ میں بنوائی مگر آپ نے اتنی ہی لمبی سڑک 1 کروڑ میں بنوائی“ جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے وزیراعظم کو ’ہلا‘ کر رکھ دیا

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر پاکستان دوستی کے باعث عوام کے دلوں میں گھر کر چکے ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں کے علاوہ عوامی معاملات پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔

مارٹن کوبلر سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور پاکستان کی سیاحت و کلچر کی تشہیر کرنے کے علاوہ یہاں کے مسائل پر اپنی آواز بھی بلند کرتے ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے اسلام آباد میں کوڑے کی بھی نشاندہی کی تھی مگر اب انہوں نے خیبرپختونخواہ حکومت کے 14 طبق روشن کر دئیے ہیں۔

جرمن سفیر نے اپنی ٹوئٹ میں نوشہرہ کے علاقے اضاخیل کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا  ” اس سڑک کو دیکھئے جو ازاخیل بالا میں مقامی گاؤں کے لوگوں نے جرمنی کے تعاون سے 40 لاکھ روپے میں بنائی، یہ 1 کلو میٹر لمبی اور 12 انچ موٹی۔ مگر حکومت نے اتنی ہی لمبی ناقص معیار سڑک 1 کروڑ میں تعمیر کروائی جس کی موٹائی 6 انچ ہے، کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کیوں؟؟

جرمن سفیر کی ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بحث کا ا?غاز ہوگیا ہے اور صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

مارٹن کوبلر کی ٹویٹ سامنے آنے کے بعد خیبرپختونخواہ کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت عالمی معیار کے تحت سڑکیں بناتی ہیں، کمیونٹی کی سڑک پر نہ تو ٹیکس ادا کیا گیا اور نہ ہی انجینئرنگ ڈیزائن اور سیفٹی سٹینڈرڈز کا ذکر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کی جانب سے بنائی گئی سڑک میں کسی قسم کے ٹیکس ادا نہیں کئے گئے لیکن حکومت تمام تر ٹیکس ادا کرنے کی پابند ہوتی ہے، کمیونٹی کی طرف سے بنائی گئی سڑک میں کراس ڈرینیج اور نکاسی کا کوئی ذکر نہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت پروکیورمنٹ قوانین کے تحت رجسٹرڈ کنٹریکٹرز کو ٹھیکے فراہم کرتی ہے، انجینئرز کے تخمینہ سے کم بولی لگانے والے کنٹریکٹرز کو ٹھیکے دیکر بچت کی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور