سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر نئی جے آئی ٹی ، سپریم کورٹ نے قانون کے مطابق حکم دیا:سابق وزیر قانون علی ظفر

سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر نئی جے آئی ٹی ، سپریم کورٹ نے قانون کے مطابق حکم دیا:سابق ...
سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر نئی جے آئی ٹی ، سپریم کورٹ نے قانون کے مطابق حکم دیا:سابق وزیر قانون علی ظفر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر قانون علی ظفر نے کہاہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر سپریم کورٹ کا جے آئی ٹی بنانے کاحکم قانون کے مطابق ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہاہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر سپریم کورٹ نے حکم دیاہے کہ جے آئی ٹی بنائی جائے ، سپریم کورٹ کا یہ حکم قانون کے مطابق ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی ایک تفتیشی رپورٹ پیش کرتی ہے ، حتمی فیصلہ عدالت نے ہی کرنا ہوتا ہے ، نئی جے آئی ٹی یہ دیکھے گی کہ پہلی جے آئی ٹیز کی رپورٹ کو تبدیل کرنا ہے یا کچھ اور کرناہے ، یہ دوبارہ سے ایک نئی تفتیش ہوگی اور اس کے بعد عدالت دیکھے گی کہ نئی جے آئی ٹی کی رپورٹ پر کیا کرناہے؟جے آئی ٹی اس معاملے پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کرے گی ۔

مزید : قومی /جرم و انصاف