احتساب کا نشانہ صرف اپوزیشن ، وزراءکیخلاف صرف انکوائریاں چل رہی ہیں :مصطفی نواز کھوکھر

احتساب کا نشانہ صرف اپوزیشن ، وزراءکیخلاف صرف انکوائریاں چل رہی ہیں :مصطفی ...
احتساب کا نشانہ صرف اپوزیشن ، وزراءکیخلاف صرف انکوائریاں چل رہی ہیں :مصطفی نواز کھوکھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ احتساب کا نشانہ صرف اپوزیشن کوبنایا جاہاہے ، حکومتی وزراءکے خلاف انکوائریاں چل رہی ہیں لیکن کچھ نظر نہیں آرہا ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”الیونتھ آور “ میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نوازکھوکھر نے کہا کہ احتساب کا عمل سب کے لئے برابر ہوتا تو کسی کواعتراض نہ ہوتا ، وزراءکے خلاف انکوائریاں چل رہی ہیں لیکن کچھ نظر نہیں آرہا ۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا ، پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف تمام کیسز سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ،احتساب کانشانہ صرف اپوزیشن کو بنایا جارہاہے ، مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے این آر او کی باتیں کی جارہی ہیں۔

مزید :

قومی -