سابق پنجاب حکومت نئی جے آئی ٹی کا سامنا کرے گی :ملک احمد خان کا اعلان

سابق پنجاب حکومت نئی جے آئی ٹی کا سامنا کرے گی :ملک احمد خان کا اعلان
سابق پنجاب حکومت نئی جے آئی ٹی کا سامنا کرے گی :ملک احمد خان کا اعلان

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہاہے کہ نئی جے آئی ٹی بنی تو سابق پنجا ب حکومت سامنا کرے گی ۔

اے آر وائی نیوز کے پر وگرام ”الیونتھ آور “ میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ نئی جے آئی ٹی بنی تو سابق پنجاب حکومت اس کا سامنا کرے گی ، سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر بننے والی نئی جے آئی ٹی سے کئی قانون پیچیدگیاں سامنے آسکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر پہلے بھی جے آئی ٹی اپنی تفتیشی رپور ٹ ٹرائل کورٹ میں پیش کرچکی ہے اور اس کے تحت کارروائی بھی جاری ہے لیکن اس کے باوجود جے آئی ٹی بننے پر سابق پنجاب حکومت کی جانب سے جے آئی ٹی کا سامنا کیا جائے گا ۔

مزید :

قومی -