الرحمن ڈویلپرز کی جانب سے تقریب،ڈیلرز میں کارکردگی ایوارڈ تقسیم

الرحمن ڈویلپرز کی جانب سے تقریب،ڈیلرز میں کارکردگی ایوارڈ تقسیم

لاہور(پ ر) الرحمن ڈویلپرز کی جانب سے فلیٹیز ہوٹل لاہور میں ایوارڈ شو 2018 تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام با اختیار ڈیلرز کو سالانہ بہترین کارکردگی پر ایوارڈز سے نوازا گیا۔الرحمن ڈویلپرز کی جانب سے فلیٹیز ہوٹل لاہور میں ایوارڈ شو 2018 تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس کے مہمانِ خصوصی میاں محمودالرشید صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ ، فیصل حیات خان جبوآنہ ایڈوائزر وزیر اعلیٰ پنجاب اور میاں محمد مشتاق سی ای او الرحمن ڈویلپرزنے تمام با اختیار ڈیلرز کو بہترین کارگردگی پر ایوارڈز دئیے۔ ڈائنامک میڈیا کے سی ای او ملک تنویر رفیق، ڈائریکٹر ملک ظہیر رفیق اور ارباب میڈیاکے سی ای او محمد سلیم سجاد نے اس ایونٹ کو آرگنائزڈ کیا۔

الرحمن ڈویلپرز کسی تعارف کا محتاج نہیں، جس کا نام سنتے ہی معیار، جدت اور کامیابی کا ایک تصور فوراََ ذہن میں جاگ اٹھتا ہے، الرحمن ڈویلپرز ایک منفرد اور ڈیویلپڈ پروجیکٹ ہے ، جس میں 20 ایکڑ پر مشتمل راوی کلب، بہترین اور معیاری تعلیم کیلئے الرحمن سکول اینڈ کالج سسٹم، جدید ترین ہسپتال، سوسائٹی کی اپنی مساجد اور پاکستان میں کسی بھی رہائشی سکیم کا پہلا اپنا پاور پلانٹ موجود ہیں۔ اس کے علاوہ معزز کسٹمرزکو سوئی گیس کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جس کا افتتاح انشاء اللہ مورخہ 09 - دسمبر- 2018 بروز اتوار کیا جائے گا۔ الرحمن ڈویلپرز نے اپنے معزز کسٹمرز سے جو بھی وعدہ کیا الحمداللہ اسے مقررہ مدت سے پہلے پایا تکمیل تک پہنچایا۔الرحمن ڈویلپرز میں ضروریاتِ زندگی کی تمام بنیادی سہولیات موجود ہیں اوریہاں لوگوں کی کثیر تعداد رہائش پذیر ہے، جوکہ بہترین لائف اسٹائل انجوائے کر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4