پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساؤ تھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار آج ہوگا

پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساؤ تھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار آج ہوگا

لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساؤ تھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام ایمبیڈکر سوسائٹی فار ساؤتھ ایشیا کے اشتراک سے ڈاکٹر بی آر ایمبیڈکر پر بین الاقوامی سیمینار آج صبح 11بجے الرازی ہال میں منعقدہوگا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور و ہیومن رائٹس اعجاز عالم اگسٹائن بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔

اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی سندھ تنزیلہ قمبرائی ، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر سمیت بھارتی سکالرز شرکت کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4