کامران نذیر کی کتاب’’خواب کے دکھ‘‘کی تقریب پذیرائی

کامران نذیر کی کتاب’’خواب کے دکھ‘‘کی تقریب پذیرائی

لاہور( پ ر) کلچرل ٹرئیررز فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ممتاز شاعر کامران نذیر کی کتاب ’’خواب کے دکھ‘‘ کی تقریب پذیرائی الحمرا ادبی بیٹھک، شاہراہ قائد اعظم پر ہوئی۔ صدارت ممتاز دانشور نجیب احمد نے کی جبکہ شرکا میں ممتاز شاعر پروفیسر سعادت سعید ، اقبال راہی، پرفیسر ندیم ایوب، فراست بخاری، ممتاز ادیب مقصود چغتائی، انیس احمد، انمول گوہر، ممتاز راشد لاہوری، طاہربن شہزاد، ڈاکٹر ایم ابرار، راجہ ریاض خان، آفتاب خان ، فلم سٹار عاصم بخاری ، اقبال بخاری، ادیبوں اور شاعروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

۔ مقصود چغتائی نے وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر ارباب و اختیار سے مطالبہ کیا کہ کامران نذیر کو ان کی علمی ادبی ثقافتی خدمات پر پاکستان کے سب سے بڑے ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جائے۔

کتاب

مزید : میٹروپولیٹن 4