سمن آباد پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین کا کنونشن

سمن آباد پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین کا کنونشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) سمن آباد پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سمن آباد لاہور کا20واں سالانہ کنونشن پنجاب یونیورسٹی کے فیصل آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا، مہمان خصوصی صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز تھے، معزز مہمانان گرامی میں ڈائریکٹر کالجز ظفر عنایت انجم، ڈین ڈائریکٹر کالجز ، زاہد میاں، پرنسپل اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی فخر الحق نوری، کنٹرولر آف امتحانات لاہور کالج طاہرہ مغل و دیگر پرنسپلز نے شرکت کی۔ سیشن میں چار سالہ بی ایس پروگرام مکمل کرنے والی طالبات کو ڈگریز اور میڈلز دیئے گئے، پرنسپل پروفیسر حلیمہ آفریدی، وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فرحت نثار کی زیر نگرانی اس خوبصورت تقریب کو منظم کیا گیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض عائشہ صدیقہ اور فاطمہ ساجد نے ادا کئے، کانووکیشن کی انچارج نگہت ثناء تھیں، پروفیشن انچارج ڈاکٹر عظمیٰ ریاض نے پروقار انداز میں پروفیشن کو آڈیٹوریم میں داخل کروایا۔