اشرف آصف جلالی موریشس افریقہ کے تبلیغی دورے کے بعدوطن پہنچ گئے

اشرف آصف جلالی موریشس افریقہ کے تبلیغی دورے کے بعدوطن پہنچ گئے

  

لاہور(پ ر)تحریک لبیک یا رسول اللہؐ ،تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمداشرف آصف جلالی موریشس افریقہ کے ایک ہفتے کے تبلیغی دورے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے ۔انہیں ادارہ صراط مستقیم انٹرنیشنل موریشس برانچ کی طرف سے عید میلاد النبی ؐ کی تقریبات کے سلسلہ میں دعوت دی گئی تھی۔ اس دورے کے دوران انہوں نے موریشس کے مختلف شہروں میں میلادِ مصطفی ؐ کانفرنسز اور سیرت النبیؐ سیمینار سے خطاب کیا۔

اس دوران انہوں نے عالم اسلام کی مقتدر شخصیات سے ملاقات بھی کی۔آج بروز بدھ صبح لاہور ایئرپورٹ پر پہنچنے پر تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ اور تحریک صراط مستقیم کے ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر میڈیا کے احباب سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاعید میلاد النبی ﷺ کی خوشیوں میں ہر رنگ ،نسل اور علاقے کے مسلمان برابر کے شریک ہیں ۔آمد مصطفیﷺ کے مقاصد کی خاطر اپنے آپ کو پیش کردینابہت بڑا جہاد ہے۔ نور مصطفی ﷺ کی جلوگری نے صرف اُس وقت کے اندھیروں ہی کو دور نہیں کیا بلکہ آج کے ایوان سحر میں بھی روشنی آپ ہی کی ہے ۔آپ کے عطا کردہ دستور حیات سے آج بھی سیرت سنورتی اورشخصیت نکھرتی ہے ۔انہوں نے کہا معاہدے کے مطابق آسیہ ملعونہ کانام ای،سی،ایل میں ڈالا جائے اور کیس کی ازسرنو سماعت کی جائے۔اور ہمیں دلائل دینے کا موقع دیا جائے۔انہوں نے کہا حکومت تحریک لبیک اسلام اور تحریک صراط مستقیم کے پر امن علماء اور کارکنان کو فی الفور رہا کرے۔انہوں نے کہا ماضی کی طرح اب بھی استحکام پاکستان کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -