اراضی ریکارڈ سنٹرز میں تعینات سٹاف کے خلاف 7689 شکایت موصول ہونے کا نوٹس

اراضی ریکارڈ سنٹرز میں تعینات سٹاف کے خلاف 7689 شکایت موصول ہونے کا نوٹس

  

لاہور(عامر بٹ سے) رواں سال کے دوران، لنک ڈاؤن، سوفٹ ویئر پرابلم ، ٹوکن لنک اور غیر مناسب رویہ کیساتھ ساتھ اختیارات کے ناجائز استعمال کئے جانے پر پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے اراضی ریکارڈ سنٹرز میں تعینات سٹاف کے خلاف 7689 شکایت موصول کی گئی جس کا ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی راؤ اسلم نے فوری نوٹس لیا اور ان شکایت کے ازالہ کے لئے ڈائریکٹر آپریشنل عاصم جاوید پروجیکٹ ڈائریکٹر فیض الحسن، ڈائریکٹر آپریشنل محمد شفیق کو ٹاسک دیدیئے گئے ان شکایت میں 506سے زائد شکایت ٹیکنیکل پرابلم کی بنیاد پر موصول ہوئی اور 6959 شکایت آپریشنل ٹیم کے باعث اراضی ریکارڈ سنٹر کے سٹاف کی موصول ہوئی جس پر 7427شکایت کو رواں سال کے دوران نمٹایا ہے اور 260 کے قریب شکایت ابھی زیر التوا رہ گئی ہیں جن پر انکوائری کا سلسلہ جاری ہے ترجمان پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سائلین کے ریلیف اور شکایت کے فوری ازالہ کیلئے انتظامیہ حرکت میں آتی ہے۔

اور اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی راؤ اسلم کی بڑی واضح اور سخت ہدایات ہیں کہ سائلین کی شکایت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے 24گھنٹوں کے اندر اندر اس مسئلے کا حل کیا جائے شکایت کی روشنی میں الزام ثابت ہونے کی صورت میں سینکڑوں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیا جا چکا ہے اور ان شکایت کی روک تھام کے لئے بھی انتظامیہ دن رات کی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -