بلڈ کینسر کی نادار مریضہ کی علاج معالجے کیلئے مدد کی اپیل

بلڈ کینسر کی نادار مریضہ کی علاج معالجے کیلئے مدد کی اپیل
بلڈ کینسر کی نادار مریضہ کی علاج معالجے کیلئے مدد کی اپیل

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلڈ کینسر کے مرض میں مبتلا 29سالہ حافظہ رقیہ کے بھائی نے علاج کےلئے حکومت اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ’’ڈیلی پاکستان‘‘ سے بات کرتے ہوئے  بلوچستان کے پسماندہ ضلع چاغی کی رہائشی اور کینسر کی مریضہ حافظہ رقیہ کے بھائی حافظ نادر کا کہنا تھا  کہ ان کے والد اوروالدہ اور ایک بہن اس سے قبل بھی بلڈ کینسر کی وجہ سے انتقال کرچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب میر ی دوسری بہن حافظ رقیہ بھی بلڈ کینسر کے موذی مرض میں مبتلاہے ،میں چندہ اکٹھا کرکے اس کو ہسپتال میں لے جاتاہوں اور جب پیسے ختم ہوجاتے ہیں تو گھر واپس لے آتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں مدرسے میں بچوں کوقرآن پڑھا کر چھ ہزار روپے ماہانہ کماتاہوں جس میں میری بہن کا علان ممکن نہیں ہے ۔ حافظ نادر نے حکومت اور ملک بھر کے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ اسکی بہن کا علاج کروا یا جائے تاکہ وہ ایک صحت مند زندگی بسر کرسکے ۔

نوٹ :کینسر کی مریضہ حافظہ رقیہ کا تعلق بلوچستان کے پسماندہ ضلع چاغی سے ہے ، اگر حکومت یا کوئی شخص ان سے رابطہ کرناچاہے تو حافظ رقیہ کے بھائی نادر کے موبائل نمبر (0333-7715665)پر رابطہ کرکے ان سے تفصیلات حاصل کرسکتا ہے ۔

مزید : تعلیم و صحت