آگ بجھانے والے آلات نہ رکھنے والی کمرشل عمارتوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

آگ بجھانے والے آلات نہ رکھنے والی کمرشل عمارتوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور(جنرل رپورٹراپنے نمائندے سے )ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے پلازوں و کمرشل عمارتوں میں آگ بجھانے والے آلات نہ لگانے پر کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ سول ڈیفنس کی ٹیمیں پلازوں و کمرشل عمارتوں کو چیک کریں۔ انہوں نے کہا کہ پلازوں و کمرشل عمارتوں میں حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر سخت کارروائی کی جائے۔سول ڈیفنس نے پلازوں و کمرشل عمارتوں کو چیک کرنے کیلئے9ٹیمیں تشکیل دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ177پلازوں و کمرشل عمارتوں کے حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر چالان کیے گئے ہیں اور 115پلازوں و کمرشل عمارتوں کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور نے سول ڈیفنس کے عملہ کو فائر فائٹنگ، ایمرجنسی اور فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ بھی کروانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کے عملہ کو تجاوزات مہم اور سیکورٹی کیلئے پناہ گاہوں میں بھی حصہ بنایا گیا ہے ۔ڈی سی لاہور نے سی ڈی آفیسر لاہور عرفان علی کو سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔انہو ں نے کہا کہ کمرشل عمارتوں کی چیکنگ در اصل شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لئے کر رہے ہیں تاکہ حادثے کی صور ت میں نقصان نہ ہو سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1