گیس لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کا سلسلہ جاری،صارفین کی مشکلات میں اضافہ

گیس لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کا سلسلہ جاری،صارفین کی مشکلات میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نیوز رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز بھی گیس لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں دن کے ساتھ رات کے وقت بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ۔ جس سے صارفین کی تکلیف میں مزید اضافہ ہو گیا ، علاوہ ازیں گیس کی مین لائن سے دور والے علاقوں میں پریشر نہ ہونے کے برابر رہا ۔ گزشتہ روز بھی لوگوں کو ناشتہ ، دوپہر اور رات کے کھانوں کے حوالے سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔