شاہ عالم مارکیٹ میں 75غیر قانونی دکانیں مسمار ، ماڈل ٹاؤن قبرستان میں تجاوزات آرپریشن شروع

شاہ عالم مارکیٹ میں 75غیر قانونی دکانیں مسمار ، ماڈل ٹاؤن قبرستان میں تجاوزات ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر،اپنے نمائندے سے )ضلعی انتظامیہ لاہور کا شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ نے آپریشن کرکے شاہ عالم مارکیٹ میں سرکاری زمین پر بنی 75 دکانوں کو مسمار کردیا ہے اوربرآمدوں کی جگہ پر دکانوں کے بڑھائے ہوئے 350حصّوں کو بھی مسمار کردیا ہے۔اسطرح ضلعی انتظامیہ نے شاہ عالم مارکیٹ کے ڈی پلازہ میں آپریشن کو مکمل کر لیا ہے۔تھڑے ،برآمدوں کی دکانوں کو مسمار کر دیا گیا ہے۔شو مارکیٹ میں بھی تجاوزات کو ختم کروا دیا گیا ہے۔عالمگیر مارکیٹ میں آپریشن ابھی جاری ہے۔صرافہ بازار،ڈبی بازار،کشمیری بازار میں تجاوزات کی نشاندہی کی جاری ہے۔اے سی سٹی احمد رضا بٹ آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اسطرح ضلعی انتظامیہ نے ماڈل ٹاؤن جی بلاک قبرستان میں غیر قانونی احاطوں کی مسمار ی کے لیے آپریشن کیا۔ آپریشن کے دورانہتھوڑوں کی مدد سے قبروں پر بنائے گئے 100 پختہ سٹرکچر ز کو مسمار کر دیا ہے اور اب تک70احاطوں کو مسمار کر دیا گیا ہے۔ قبرستان کی 11کنال زمین کو واگزار کروا لیا گیاہے۔آپریشن کے وقت زون کا عملہ اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجودتھی۔آپریشن کی نگرانی اے سی ماڈل ٹاؤن مظہرعلی نے کی۔ ضلعی انتظامیہ نے پی آئی اے روڈ، ٹاؤن شپ اور واپڈا ٹاؤن چوک پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران دکانوں سے باہر پڑے ہوئے سامان کو ضبط کر لیا گیا ہے اور 30دکانداروں کے خلاف سامان باہر رکھنے پر مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔ آپریشن میں علامہ اقبال زون، پولیس اور ٹریفک پولیس نے حصّہ لیا۔آپریشن کی نگرانی اے سی رائیونڈ شاہد محبوب نے کی۔ ضلعی انتظامیہ نے ہال روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران پختہ تھڑوں، شیڈز اور دیگر تجاوزات کو مسمار کیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید آج خود شہر بھر میں ہونے والے آپریشنز کی خود رپورٹ لیتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے کے خلاف آپریشن کل بھی جاری رہے گا۔

شاہ عالم

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -