پاکستان بہت جلد دنیا کی عظیم معاشی اور دفاعی طاقت بنے گا،لاڈی جٹ
لاہور(سٹی رپورٹر)پاک چائنہ ٹریڈرزالائنس کے صدر لاڈی جٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان جس جذبہ اور جرات کے ساتھ کرپٹ عناصر کے خلاف اور اس نظام کو بہتر بنانے کیلئے سینہ سپر ہیں اس سے قوی امید کی جاسکتی ہے کہ ملک وقوم کا مستقبل تابندہ وروشن ہے ، اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ظلم وجبر کا شکار پاکستان کے عوام کو انصاف ، مساوات ، عدل کی بالادستی پر یقین رکھنے والی حکومت مل گئی ہے انشااللہ ارض وطن کے اندھیرے دور ہوں گے پاکستان دنیا کی عظیم معاشی ، دفاعی طاقت بنے گا ۔
جٹ