ریلوے کے کرایوں میں اضافہ کی مذمت کرتے ہیں،میاں ایوب

ریلوے کے کرایوں میں اضافہ کی مذمت کرتے ہیں،میاں ایوب

  

لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعطم میاں محمد ایوب نے تبدیلی سرکار کی جانب سے ریلوے کرایوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تبدیلی سرکار عام آدمی کی سواری ٹرین کے پیچھے پڑ گئی ہے پہلے شیخ رشید نے باؤ ٹرین جیسی تاریخی ٹرین کو بند کیا اور اب ریلوے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے تبدیلی سرکار نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں جھونک دیا ہے اور ملکی صورت حال کو واقعی تبدیل کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وزیراعظم عمران خان ہوں ان کے وزراء ہوں یا پھر ان کے اتحادی شیخ رشید ہوں سب کے سب اس وقت عوام کا بھرکس نکالنے میں لگے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ کیسی عجیب منطق پی ٹی آئی کی حکومت نے متعارف کروائی ہے کہ اگر گناہ کرنا ہے تو اس کا ٹیکس دو یہ قوم کو کس طرف لیکر جارہے ہیں یعنی جتنے مرضی گناہ کرو حکومت کو تیکس دو اور پھر آپکو کھلی چھٹی یوں محسوس ہوتا ہے کی جیسے پی ٹی آئی ایک ویسٹ کے کلچر کا پاکستان میں بھی پروان چڑھانا چاہتی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -