امریکہ نے پہلی پار خط لکھ کر پاکستان سے مدد مانگی،رانا عبدالسمیع

امریکہ نے پہلی پار خط لکھ کر پاکستان سے مدد مانگی،رانا عبدالسمیع

لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما رانا عبدالسمیع نے کہاہے کہ امریکی صدر کا وزیراعظم عمران خان کو خط خوش آئند بات ہے ، وزیراعظم نے امریکہ سے تسلیم کروا لیاہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف دنیا کی جنگ لڑرہا ہے اور پاکستانی قربانیوں کو دنیا کو تسلیم کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ امریکی صدر نے کسی پاکستانی وزیراعظم کو خط لکھ کر پاکستان سے مدد مانگی ہے یہ پاکستان کی سفارتی اور کامیاب حکومتی پالیسوں کا نتیجہ ہے کہ امریکہ کو پاکستان کی طرف دیکھنا پڑا ہے ہم نے ہمیشہ پاکستان کی خود مختاری کو مقدم سمجھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی دنیا کو مجبور کرے گی کہ وہ پاکستان کی خود مختاری کا احترام کریں اور امریکی صدر کا خط بارش کا پہلا قطرہ ہے ہم نے امریکہ سے نہیں بلکہ امریکہ نے ہم سے مدد مانگی ہے۔

رانا عبدالسمیع

مزید : میٹروپولیٹن 1