بچیوں کو نصابی کے ساتھ دینی تعلیم بھی ضرور دینی چاہیے،کوثر مسعود

بچیوں کو نصابی کے ساتھ دینی تعلیم بھی ضرور دینی چاہیے،کوثر مسعود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ایوان اقبال میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین شعبہ یوتھ کے زیر اہتمام دو روزہ یوتھ فیسٹیول کا افتتاح ڈائریکٹر رجے آئی یوتھ پاکستان کوثر مسعود، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل سمیحہ راحیل قاضی ،ڈائریکٹر جے آئی وسطی پنجاب ربیعہ طارق، ڈائریکٹر جے آئی لاہورزرافشاں فرحین،اسسٹنٹ پروفیسر حمیرا طارق، اسسٹنٹ پرفیسر ربیعہ شبیر، ڈائریکٹر پنجاب جے آئی یوتھ عفت ملک ،ڈائریکٹر جے آئی یوتھ لاہورآمنہ ثاقب ودیگر نے کیا۔ جے آئی یوتھ وومن ونگ کے یوتھ فیسٹول میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر راشدنسیم نے خصوسی شرکت کی۔ اس موقع پر جے آئی یوتھ وومن ونگ پاکستان کی ڈرائریکٹر کوثر مسعود اور سمیعہ راحیل قاضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماں کی گود بہترین درسگاہ ہے بچیوں کو نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کی بھی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہااسلام ایک مکمل ضابطہ اخلاق ہے۔اس میں زندگی گزارنے کے سارے پہلو موجود ہیں جن سے رہنمائی حاصل کرکے دنیا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹی جا سکتی ہیں۔ڈائریکٹر جے آئی وسطی پنجاب وومن ونگ ربیعہ طارق اور ڈائریکٹر جے آئی لاہور وومن ونگ زرافشاں فرحین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس پروگرام کا مقصد نوجوان بچیوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کر سکیں گی۔ انہوں نے کہا کے جے آئی یوتھ فیسٹیول میں سینکڑوں نوجوان خواتین کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ خواتین اسلامی معاشرے کی تشکیل کیلئے تیار ہیں۔یوتھ فیسٹول میں طالبات نے مختلف قسم کے ٹیبلو پیش کئے
کوثر مسعود