چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں سپورٹس فیسٹیول،طلبہ کی بھرپور شرکت

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں سپورٹس فیسٹیول،طلبہ کی بھرپور شرکت

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں مقیم بچوں کیلئے سالانہ سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیاگیا ۔ سپورٹس فیسٹول میں لاہور کے علاوہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے دفاتر میں مقیم بچوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرمحمد شفیق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیلڈرضوان حیدر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن رانا ممتاز اور دیگر سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر بچوں کے درمیان ریس،رسہ کشی، کرکٹ اور دیگر مقابلے ہوئے۔تقریب کے آغاز میں بچوں اور بچیوں کی جانب سے مارچ پاسٹ کیا گیا۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو ہر سال بچوں کیلئے سپورٹس گالا کا انعقاد کرتا ہے اور آج تین روزہ سالانہ سپورٹس فیسٹول کا پہلا دن تھا۔اس موقع پر کھیلوں میں حصہ لینے والے تمام بچے اور بچیاں بہت پر جوش تھے۔

فیسٹیول

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -