ریلوے کے کرایوں میں اضافہ ناقابل قبول ، فوری واپس لیا جائے ، عوامی مطالبہ

ریلوے کے کرایوں میں اضافہ ناقابل قبول ، فوری واپس لیا جائے ، عوامی مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)ریلو ے کرا یوں میں اضا فہ عوام پر ایک اور مہنگا ئی بم گرا یا گیا ہے ،ٹرین کے کرایوں میں 10 سے 19 فیصد اضافہ کو ہم مسترد کر تے ہیں ۔ چند روز کرا یو ں میں کمی کر نے کے بعد پھر سے کرائے بڑھا نے کا ’’یو ٹرن‘‘ لے لیا گیا ہے، تبد یلی کا نعرہ لگا نے والے واقعی میں مہنگا ئی کے پچھلے تما م ریکا رڈ توڑ کر مہنگا ئی کی شرح میں ہو شربا ا ضا فہ کی تبد یلی لا نے کی تیا ریا ں کر رہے ہیں ۔غریب اب یہ سواری بھی استعمال نہ کریں تو کیا کریں۔اولڈ ایج پر بھی استشنیٰ نہیں دیا جا رہاشہر ی پھٹ پڑے ۔ریلو ے اسٹیشن پر مسا فروں شا ہد ، عمرا ن ، حنیف ، اکرا م ، ثریا بی بی نے ’’پا کستان ‘‘ کو کرا یو ں میں اضا فہ کے حوا لے سے شدید رد عمل دیتے ہو ئے حکو مت سے اضا فہ فو ری طو ر پر وا پس لینے کا مطا لبہ کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ تحریک انصا ف نے عوام سے وعدہ کیاتھا کہ وہ اقتدا ر میں آکر سب سے پہلے غریبو ں کو ریلیف فرا ہم کر ے گی لیکن اب تو با ت اس کے بالکل بر عکس ہے ۔انہو ں نے کہا کہ پہلے بو ڑھے لو گو ں کے کرا یو ں میں کمی کی گئی تھی لیکن اب کرا ئے بڑھا ئے جا نے کی مد میں وہ لو گ بھی شا مل ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ 7 دسمبر سے ریلوے کرایوں میں اضافہ کو قبول نہیں نہیں کریں گے۔