کامیابی کے بعد وکلاء کے اعتماد پر پورا اتروں گا،عرفان بھلا ایڈووکیٹ

کامیابی کے بعد وکلاء کے اعتماد پر پورا اتروں گا،عرفان بھلا ایڈووکیٹ

  

فیروزوالہ(نامہ نگار ) تحصیل فیروزوالہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن میں برائے صدارت کے امیدوار چوہدری عرفان احمد بھلاایڈووکیٹ نے کہا کہ کامیابی کے بعد انشاء اللہ وکلاء کے اعتماد پرپورااتروں گا۔نئے آنیوالے ینگ وکلا ء کے مسائل کاحل ہماری ترجیح رہی ہے آئندہ بھی اسی پالیسی پرعمل کرینگے۔چوہدری عرفان بھلانے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سینئروکلاء ینگ وکلاء نے ہمیشہ میرے گروپ کاساتھ دیا ہے اورانشاء اللہ اس باربھی ہمارے گروپ کی مکمل حمایت کر رہے ہیں وکلاء کے جو مسائل ہیں ان سے بخوبی آگاہ ہوں ،چیمبرزکی تعمیرات بارکی بہتری کے ساتھ باراوربنچ میں خوشگوارتعلقات ہماری پہلی ترجیح ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -