عوام (ن) لیگ اور پی پی کی کرپشن سے پناہ مانگتے ہیں،عرفان عباسی

عوام (ن) لیگ اور پی پی کی کرپشن سے پناہ مانگتے ہیں،عرفان عباسی

لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عرفان عباسی نے کہاہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنے ادوار میں ملکی معیشت کے ساتھ جو کھلواڑ کیا ہے اس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں پوری دنیا اس کی معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ سے امیدیں وابستہ کرنے کی بجائے ان کی کرپشن کی سیاست سے پناہ مانگتے ہیں۔ عوام نے وزیر اعظم عمران خان سے جوامیدیں لگا ئی ہیں انشا اللہ یہ پوری ہوں گی اور اس سے پسے ہوئے طبقات کی زندگیوں میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی قومی خزانے میں دوبارہ نقب لگانے کی امید وں کو پورا نہیں ہونے دیں گے۔

عرفان

مزید : میٹروپولیٹن 1