تحریک انصاف پر تنقید کرنے والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،شاہد صدیق

تحریک انصاف پر تنقید کرنے والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،شاہد صدیق

  

لاہور (سٹی رپورٹر)تحریک انصاف کے بانی رکن مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر تنقید کر نے والے بو کھلاہٹ کا شکار ہیں،تحریک انصاف کی حکومت کی ساری توجہ عوام کو تعلیم، صحت، سر چھپانے کے لئے گھر اور روزگار مہیا کرنے پر مرکوز ہے ،عوام کی بنیادی ضرورتیں پوری ہوں گی تو ملک ترقی کی طرف گامزن ہو گا۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے چیئر مین سیکر ٹر یٹ میں پار ٹی رہنما ؤ ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ لوٹ مار کے عادی کبھی بھی غریب آدمی کے کچھ نہیں کر سکتے ، عمران خان جیسا ایماندار اور بہادر لیڈر ملنا پاکستان کی خوش قسمتی ہے۔ عوام ترقی و خوشحالی کے مشن میں پی ٹی آئی حکومت کے شانہ بشانہ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کرپشن کا کوئی بھی سکینڈل ہے تو ہمارے سامنے لایا جائے ہم اس کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ جو اس ملک کو نقصان پہنچائیں گے اس کو پی ٹی آئی کی سپورٹ حاصل نہیں ہو گی۔ انہو ں نے کہاکہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پوری حکومتی مشینری دن رات ایک کئے ہوئے ہے جس جانفشانی سے تحریک انصاف کی ٹیم محنت کر رہی ہے اس سے آئندہ پانچ سالوں میں ان تمام مسائل پر قابو پا لیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -