اپوزیشن منفی پراپیگنڈے کے ذریعے ہیجانی کیفیت پیدا کر رہی ہے،مسرت جمشید

اپوزیشن منفی پراپیگنڈے کے ذریعے ہیجانی کیفیت پیدا کر رہی ہے،مسرت جمشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشیدچیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن منفی پراپیگنڈے کے ذریعے ہیجان کی کیفیت پیدا کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے ،پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی قیادت دوسروں کو احتساب سے ڈرانے کی بجائے ملک وقوم کے لوٹے ہوئے اربوں روپے واپس کرنے کی تیاری کریں ان خیالات کااظہارانہوں نے پارٹی دفترمیں خواتین کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن کو معلوم ہے کہ اگرحکومت نے ملک کی بہتری کیلئے اصلاحات اورکرپشن کے خلاف اقدامات جاری رکھے تو مستقبل میں ان کی سیاسی بقاء مشکل ہو جائے گی اسی لئے حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈا کیاجارہا ہے ۔کیا اس سے پہلے کسی وزیر اعظم نے عوام کو قومی اوربین الاقوامی معاملات پر ریاست کے موقف سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کا چور مچائے شورکا فارمولہ کامیاب نہیں ہوگابلکہ انہیں ملک و قوم کی لوٹی ہوئی پائی پائی کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ خواتین پر تشدد اور نا انصافیوں کیخلاف موجودقوانین کا موثر اندازمیں اطلاق کرانے کے لئے متعلقہ محکموں کو متحرک کیا جارہاہے ۔
مسرت جمشید