ایچ بی یل اور ملر اینڈ فلپس میں مالیاتی شمولیت کا معاہدہ

ایچ بی یل اور ملر اینڈ فلپس میں مالیاتی شمولیت کا معاہدہ

  

لاہور(پ ر)ایچ بی ایل کے کاروبارمیں مالی شمولیت مرکزی حیثیت رکھتی ہے اور ایچ بی ایل مسلسل ایس ایم ایزکے لیے مشمولہ مصنوعات متعارف کروانے کے لیے کوشاں رہتا ہے۔ مالی شمولیت اورتعمیری صلاحیت کے لیے ، ایچ بی ایل نے اپنی نوعیت کا پہلا ورکنگ کیپٹل قرض متعارف کروانے کے لیے ملر اینڈ فلپس سے اشتراک کرلیا ہے۔ اس عمل سے ایم اینڈ پی سے منسلک فارماسیوٹیکل ،ہول سیلرز اور کیمسٹ پراپر ٹی رہن یا مقرر اثاثوں کو بطور ضمانت جمع کرائے بغیر باآسانی ورکنگ کیپٹل فنانسنگ کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ اس معاہدے پر عامر ارشاد، ہیڈ آف برانچ بینکنگ ایچ بی ایل اور کامران نشاط ، سی ای او ملر اینڈ فلپس نے آصف ریاض ، ہیڈ آف ریٹیل لینڈنگ ایچ بی ایل ، اور صولت علی خان ، ہیڈ آف کارپوریٹ بینکنگ ساؤتھ ایچ بی ایل کی موجودگی میں دستخط کیے۔

HBL کا تعارف

HBL پاکستان میں 1947 میں قائم ہونے والا پہلا کمرشل بینک ہے۔ ان سالوں میں ، HBL نے اپنے برانچ نیٹ ورک کو مزید بڑھایا اور دنیا بھر میں 1700 برانچوں ،2000 اے ٹی ایمزاور دس ملین سے زائد کسٹمر ز کے ساتھ سب سے بڑے پرائیویٹ سیکٹر بینک ہونے کی حیثیت کو برقرار رکھا ہے۔ آپریشنز کادائرۂ کار ریٹیل اور کنزیومر بینکنگ میں پروڈکٹس اور سروسز متعارف کروانا ہے۔ HBLملک میں مؤثر انویسٹمنٹ بینکنگ کے ساتھ سب سے بڑا کارپوریٹ بینکنگ پورٹ فولیو رکھنے کا حامل ہے۔

مزید :

کامرس -