تاجر قومی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں‘ چوہدری عامر صدیق

تاجر قومی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں‘ چوہدری عامر صدیق

لاہور(پ ر)مرکزی آئرن مرچنٹس ایسو سی ایشن لوہا مارکیٹ مصری شاہ کے مرکزی صدر چوہدری عامر صدیق نے گذشتہ روز معروف سٹور کی چین کا افتتاح کیا،اس موقعہ پر تاجروں اور معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عامر صدیق نے کہا کہ تاجر قومی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں تاجر اور صنعت کار کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری جس استقامت سے مشکل ترین حالات میں ملک کے کاروبار کو رواں دواں رکھے ہوئے ہے قابل ستائش ہے۔ایمان دار تاجر کا شمار اللہ تعالیٰ کے دوستوں میں ہوتا ہے تجارت بہترین ذریعہ روزگار ہے اور حدیث مبارکہ ہے کہ رزق کے10حصوں میں سے 9حصے تجارت میں ہیں ،ہمیں ایمان داری سے اور خوش اخلاقی سے کاروبار کرنا چاہیئے جس سے انشاء اللہ رزق میں فراوانی ہو جاتی ہے۔

تقریب سے میاں عثمان ،چوہدری بشیر کمبوہ،عاصم شفیع اور انعام بٹ نے بھی خطاب کیا۔

مزید : کامرس