بہاولنگر ‘ کانسٹیبل قتل کے مقدمہ میں ملزمان کو سزائے موت ‘ عمر قید سزا کاحکم

بہاولنگر ‘ کانسٹیبل قتل کے مقدمہ میں ملزمان کو سزائے موت ‘ عمر قید سزا کاحکم

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عدالت انسداد دہشت گردی بہاولپورکے جج ملک شبیراحمداعوان نے تھانہ بخشن خان ضلع بہاولنگر(بقیہ 39نمبرصفحہ7پر )

کے مقدمہ کافیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پرایک ملزم کوسزائے موت اورشریک ملزم کوعمرقیدکی سزاکے علاوہ شہیدکانسٹیبل کے ورثاکو5 لاکھ روپے اداکرنے اور2 لاکھ روپے جرمانے کی سزاکاحکم سنایاہے واقعات کے مطابق ایکسائز انسپکٹرعاصم ریاض چیمہ کی سربراہی میں محمدشہزاد کانسٹیبل نے ملزمان نصراللہ اورمحمدزمان عرف گگی ساکنان چک94-F چشتیاں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارااس دوران ملزم نصراللہ نے پسٹل سے فائرکرکے شہزادکانسٹیبل کوشہیدکردیاپولیس بخشن خان نے ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر104/18 بجرم302/34,186/353 اور7ATA کے تحت مقدمہ درج کیااور چالان عدالت انسداددہشت گردی بہاولپورکوبھجوایاگیاجہاں مقدمہ کی سماعت کے بعدفاضل جج نے ملزمان کومذکورہ بالاسزائیں سنائیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -