مظفر گڑھ ‘ چیئرمین میونسپل کمیٹی کیخلاف دوسرے روز بھی کونسلرز کا احتجاج
مظفرگڑھ (تحصیل رپورٹر) چیئرمین میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کی جانب سے کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن اورمیونسپل کمیٹی میں ملازمین (بقیہ 38نمبرصفحہ7پر )
کی بوگس بھرتیوں کیخلافِ کونسلرز کااحتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا،دھرنے میں انجمن تاجران کے نمائندے بھی شریک تھے۔تفصیلات کیمطابق مظفرگڑھ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کی مبینہ کرپشن کیخلافِ کونسلرز نے مظفرگڑھ کے فیاض پارک چوک پر احتجاجی دھرنا گزشتہ روز دوسرے روز بھی جاری رہا،احتجاجی دھرنے میں میونسپل کمیٹی کے کونسلرز کے علاوہ ضلعی انجمن تاجران کے سرپرست ملک جاوید اختر،صدرسیدامیرحسن،انجمن تاجران جھنگ روڈکے صدرعابد ملانہ،موبائل ڈیلرزایسوسی ایشن کے ضلعی صدراسلم پاشا سمیت انجمن تاجران کے نمائندے بھی شریک تھے۔احتجاجی کیمپ لگانے والے کونسلرز کیمطابق چیئرمین میونسپل کمیٹی اکرم چانڈیہ نے کرپشن کی مد میں کروڑوں روپے خردبرد کیے،میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کی کروڑوں روپے مالیت کی کمرشل جائیداد من پسند افراد کو الاٹ کی گئی،صاف دیہات پروگرام کے ایک کروڑ 45لاکھ اورکچی آبادیوں کے ڈیڑھ کروڑروپے کے فنڈز،سکیورٹی کی مد میں آنے والے ایک کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز اور ملازمین اور پنشنرزکے کروڑوں روپے کی فنڈز خردبردکرلیے گئے۔احتجاج میں شامل کونسلرز کیمطابق میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ میں 150 سے زائد بوگس ملازمین بھی بھرتی کیے گئے ہیں جن کی تنخواہیں چیئرمین اکرم خان چانڈیہ،چیف آفیسر ذوہیب حمید قریشی اور آڈیٹر ریاض سمیت میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کے کرپٹ آفیسران وصول کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کونسلروں کے جعلی دستخطوں کے ذریعے اجلاس کی کاروائیاں مکمل کی جاتی ہیں جبکہ 14ویں سکیل کا کرپٹ چیف آفیسر ذوہیب حمید قریشی بغیراشتہارات غیرقانونی طریقے سے 11ویں سکیل کے ملازمین بھرتی کررہا ہے۔
میونسپل