خانیوال : اوور بلنگ پر کاشتکاروں کا میپکو آفس کے باہر احتجاج دھرنا

خانیوال : اوور بلنگ پر کاشتکاروں کا میپکو آفس کے باہر احتجاج دھرنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا+بارہ میل (تحصیل رپورٹر+نمائندہ پاکستان)کسان اتحاد ضلع خانیوال کے کوارڈی نیٹر ملک محمد رمضان جھیڈا کی قیادت میں ضلع بھر کے سینکڑوں کسانوں نے زرعی ٹیوب ویلوں کے کنکشن منقطع کرنے اور اوور بلنگ کے ذریعے بلوں میں غیر قانونی یونٹ اور ٹیکسزشامل کرنے کے (بقیہ 43نمبرصفحہ7پر )
خلاف ایس ای میپکو آفس خانیوال کے باہر روڈ بلاک کرکے احتجاجی دھرنا دیا ۔ ڈی ایس پی خانیوال صدر حافظ خضر زمان ایس ایچ او سٹی فلک شیر کے ہمراہ مو قع پر پہنچ گئے اور کسانوں رہنماؤں کے ساتھ گفت وشنید کرکے میپکو افسران چیف انجینئر عزیز اللہ خان نیازی اور ایس ای میپکو خانیوال محمد اقبال جوئیہ اور کسان اتحاد کے رہنماؤں ملک محمد رمضان جھیڈا،ملک عاشق حسین ،ملک جہان خان ،ملک فیاض حسین ہلی،غلام عباس شاہ،،چویدری رفیق گجر،چوہدری محمد عامر ،چوہدری محمد تنویر اور دیگر کے درمیان مذاکرات کرائے ،جس میں میپکو اور کسانوں کے درمیان پیدا شدہ مسائل اور فریقین کے مابین موجود تحفظات پر بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر کسان اتحاد کے ضلعی کوارڈی نیٹر ملک محمد رمضان ،ملک عاشق حسین ،ملک جہان خان اور دیگر نے ملتان سے آئے ہوئے چیف انجینئر عزیز اللہ نیازی کو بتایا کہ میپکو ہر ماہ کسانوں کو کرنٹ بلز کے علاوہ متنازعہ سابق بقایاجات ،غیر قانونی یونٹ اورٹیکسز ڈال کر زرعی ٹیوب ویلوں کے بلز بھیجوا دیتا ہے،جس کے نتیجے میں مالی مشکلات اور فصلات کی مناسب قیمتیں نہ ملنے سے مسلسل خسارے کا شکار کسانوں کے کے لئے بھاری بھر بلز ادا کرنا ممکن نہیں رہتا اور مقررہ تاریخ گزرنے کے ساتھ ہی کسانوں کے زرعی کنکشن کاٹ دئیے جاتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ کسان اتحاد کے مرکزی چیئرمین راؤ طارق اشفاق اور دیگر قائدین نے وقافی ،پنجاب حکومت کے حکام بالا اور میپکو افسران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں کئی بار یہ مطالبہ کرچکے ہیں کہ کسانوں کے ذمہ واجب الاد بقایا جات اور انکے ادا کئے گئے پیسوں کا حساب کیا لیکن ہر بار ’’حساب ‘‘ کرنے کا وعدہ کیا جاتا ہے ،اس پر عمل نہیں کیا جاتا،جس کے نتیجے کسانوں کو ہر ماہ احتجاج کرکے اپنے کرنٹ بلز بنوانے پڑتے ہیں ۔اس پر میپکو کے چیف انجینئر عزیز اللہ نیازی نے کسان اتحاد کے رہنماؤں کو یقین دلایا کہ وہ کسانوں کے اس مطالبے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے ۔کامیاب مذاکرات کے بعد کسان اتحاد ضلع خانیوال کے صدر ملک محمد رمضان جھیڈا نے ڈی ایس پی خانیوال صدر حافظ خضر زمان ے ہمراہ کسانوں سے خطاب کرکے احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا اور کسانوں کے مسائل حل کروانے میں خصوصی کردار ادا کرنے پر ڈی ایس پی خانیوال حافظ خضر زمان کا شکریہ ادا کیا ۔