قندیل بلوچ قتل کیس ، مزید گواہوں کے بیانات قلمبند ، سماعت 12دستمبرتک ملتوی

قندیل بلوچ قتل کیس ، مزید گواہوں کے بیانات قلمبند ، سماعت 12دستمبرتک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان سردار محمد اقبال ڈوگر نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مزید گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کرنے کا حکم (بقیہ 34نمبرصفحہ7پر )
دیا ہے جبکہ مفرور ملزم ظفر عدالت پیش ہو گیا۔ فاضل عدالت میں گذشتہ روز مقدمہ کی سماعت پر پولیس کی جانب سے جیل سے ملزم وسیم کو عدالت پیش کیا گیا جبکہ ملزم مفتی عبدالقوی، اسلم شاہین، حق نواز اور عبدالباسط عدالت پیش ہوئے۔ اس موقع پر مقدمہ کے گواہ ہیڈ کانسٹیبل سہیل اکبر اور کانسٹیبل اظہر کے بیانات قلمبند کیے گئے جبکہ ان پر جرح اور مزید گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کرنے کے لئے سماعت ملتوی کر دی گئی۔ دریں اثناء ضمانت کرانے کے بعد عدالت پیش نہیں ہونے پر ملزم ظفر اقبال کو اشتہاری قرار دے کر مذکورہ ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا تھا جس کو گذشتہ روز پیش ہونے پر پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا تاہم عدالت نے ملزم کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر رہا کرنے اور دیگر صورت میں جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے جس پر ملزم کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر رہا کر دیا گیا ہے۔