ایم پی اے سردار احمد علی دریشک کی چیئرمین پاکستان بیت المال سے ملاقات

ایم پی اے سردار احمد علی دریشک کی چیئرمین پاکستان بیت المال سے ملاقات

سخی سرور (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار احمد علی دریشک نے چئیرمین پاکستان بیت المال عون عباس پپی سے انکے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے اپنے حلقے (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

ڈیرہ غازی خان کے غریب لوگوں کے مسائل سے چیئرمین پاکستان بیت المال کو آگاہ کیا ہے. تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار احمد علی دریشک کی چئیرمین پاکستان بیت المال عون عباس پپی سے اسلام آباد ملاقات کی. اور ڈیرہ غازی خان کے غریب لوگوں کے مسائل سے آگاہ کیا سردار احمد علی دریشک کی درخواست پر چیئرمین بیت المال نے ڈیرہ غازی خان سخی سرور کے لیے خصوصی منظوری دے دی. دس لاکھ روپے تک غریب لوگوں کا علاج ہوسکے گا. اس کو دس لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی.جن کے پاس تعلیم کے اخراجات نہیں ہیں. انکے ایک لاکھ روپے تک امداد دی جائے گی. معذور افراد کی دس ہزار روپے تک امداد کی جائے گی. مزید معذور افراد کو ویل چیئر بھی دی جائیں گی احمد علی دریشک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کے مسائل کے حوالے سے اپنی جان سے کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا. غریبوں کی خدمت ہی میرا مشن ہے.

مزید : ملتان صفحہ آخر