صحت دشمن عناصر کیخلاف آپریشن ‘ 14فوڈ پوائنٹس سیل ‘ بھاری جرمانے‘وارننگ نوٹس

صحت دشمن عناصر کیخلاف آپریشن ‘ 14فوڈ پوائنٹس سیل ‘ بھاری جرمانے‘وارننگ نوٹس

  

رحیم یار خان میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان میں کارروائیاں کرتے ہوئے مٹھائی کی تیاری میں غیر معیاری رنگوں ، کیمیکلزکے استعمال،حشرات زدہ مٹھائیوں کی موجودگی،لائسنس نہ ہونے ، گندے ،بد بودار ماحول کی بناء پر بٹ بیکرز کو سر بمہر کر دیا۔اسی طرح بہاولپور میں ظہور سویٹس اینڈ (بقیہ 46نمبرصفحہ7پر )

بیکرز،مظفر گڑھ میں ریواڑی سویٹس جبکہ ڈیرہ غازی خان میں عابد سویٹس کو سیل کیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ملتان میں چیکنگ کے دوران زائدالمیعاد اشیاء،ممنوعہ گٹکا کی فروخت ، صفائی کے ناقص انتظامات پرڈوگر پان شاپ اور جاوید ڈرنک کارنر کو سر بمہر کیا گیا۔اسی طرح وہاڑی میں یاسین پان شاپ،مظفرگڑھ میں عبدالعزیز کریانہ سٹور،لیہ میں علی سپر سٹور جبکہ رحیم یار خان میں طارق کر یانہ سٹور کو سیل کیا گیا۔مزید برآں راجن پورناقص آئل کے استعمال،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی،ناقص سٹوریج،صفائی کے غیر معیاری انتظامات پر الرحمٰن چرغہ ہاؤس اور بہاولپور میں اصغر امجد سجی شاپ کو سر بمہر کیا گیا۔لیہ کی ڈیری سیفٹی ٹیموں نے مکھن میں مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ،مکھیوں کی بہتات پر ثمر ڈیری ڈسٹری بیوٹر جبکہ ملتان میں لاغر،مردہ مرغیوں کے گوشت کی فروخت ، گندے اور بد بودار ماحول کی بناء پر اشفاق چکن شاپ کو سیل کر دیا۔علاوہ ازیں ڈیرہ غازی خان ، رحیم یار خان،مظفرگڑھ اور گردونواح کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر204,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔اسی طرح ملتان،خانیوال اوروہاڑی میں چیکنگ کر تے ہو ئے مختلف فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر82,000کے جرمانے عائد کیے۔ڈویژن بھرمیں کارر وائیوں کے دوران پھپھوندی لگا اچار،گلی سڑی سبزیاں،پھل، ناقص مٹھائی،مضرصحت کھویا،نان فوڈ کلر،ممنوعہ گٹکا،کیمیکل ڈرمزاورمضرصحت خوراک تلف کی گئی ۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پروارننگ نوٹسز جاری کیے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -