شادی سیزن ، گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ

شادی سیزن ، گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ

  

ملتان(نیوز رپورٹر) ‘ رینٹ اے کار والوں کا کاروبار بھی چمک اٹھا‘ نئے ماڈل (بقیہ 48نمبرصفحہ7پر )

کی چمچماتی گاڑیاں بھی سٹینڈز پر پہنچ گئیں‘ دولہے راجاؤں نے اپلائیڈ فار گاڑیوں کی زیادہ فرمائشیں شروع کردیں‘اس بارے رینٹ اے کار کے مالکان ملک عاطف اعوان‘رانا شہباز‘ عرفان‘ فیصل‘فہیم‘ یوسف‘ اسماعیل اور رانا خلیل کا کہنا تھا کہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کاروبار بالکل ختم ہوگیا تھا 3‘4ماہ اتنے مندی کے گزرے کہ گھر کا راشن بھی ادھار مانگ کر گزارہ کررہے تھے مگر اب شادیوں کا سیزن آنے کے باعث کچھ کاروبار بہتر ہوا ہے مہنگائی کے باعث منافع میں کمی ضرور آئی ہے لیکن کاروبار بہتر ہونے پر صبر شکر کررہے ہیں‘ گاڑیوں کی ڈیمانڈ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رینٹ اے کار مالکان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر لوگ صرف اپلائیڈ فار گاڑی کی خواہش کرتے ہیں شادی میں جانے کے لئے نئی گاڑی کا دو‘دو ہزار روپے تک اضافی خرچہ دے دیتے ہیں مگر ایک یا دو سال پرانی گاڑی میں بیٹھنا بھی پسند نہیں کرتے کیونکہ ان کا کہنا ہوتا ہے کہ زندگی میں پہلی مرتبہ نئی گاڑی میں بیٹھنے کا موقع مل رہا ہے اپلائیڈ فار میں ہی اپنی دلہن لیکر آئیں گے رینٹ اے کار مالکان اور ڈرائیوروں نے مستقبل میں حکومت سے بہتری کی امید کابھی اظہار کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -