ملتان ،ڈکیتی ، چوری کی مختلف وارداتیں

ملتان ،ڈکیتی ، چوری کی مختلف وارداتیں

ملتان ( وقائع نگار )ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم (بقیہ 47نمبرصفحہ7پر )

ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی ، طلائی زیورات۔موٹرسائیکلیں لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر لیا ہے گردونواح میں ڈکیتی چوری راہزنی اور پرس چھیننے کے وارداتوں کا سلسلہ پے در پے جاری ہے ان وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کی نقدی قیمتی سامان زیورات موٹر سائیکلوں مال مویشی موبائل فونز سے محروم ہوگئے ہیں پولیس نے تمام وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں تفصیل کے مطابق موزہ رنگیل پور میں ذیشان نامی شخص کے کیٹل فارم سے پانچ چور لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کر کے فرار ہو گئے میتلا ٹاؤن سے عابدہ نام خاتون کے گھر 4 مسلح ڈاکو داخل ہوئے جنہوں نے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر ہراساں کرکے گھر سے 2 لاکھ 25ہزار روپے کی نقدی سامان اور جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ بھی ساتھ لے گئے تھانہ شاہ شمس کے علاقہ سے چور محمد ارشاد جو فرش پر سوار تھا اس کی جیب کو بلیڈ سے ٹک لگاکر دو لاکھ 35 ہزار روپے کی نقدی چرا کر فرار ہو گئے لوہاری گیٹ سے معراج دین کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی وحدت کالونی سے عبدالقیوم کے گھر سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری ہوگیا دہلی گیٹ سے شعیب کے گھر سے تین لاکھ روپے کا سامان اور زیورات چوری ہو گئے کوڑے والا سے عابد نامی شخص کی گاڑی کے ڈیش بورڈ سے چار عدد موبائل چوری ہوگئے گلگشت سے الیاس نامی شخص کی بیوی سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار پرس چھین کر فرار ہو گیا جس میں 25 ہزار روپے کی نقدی موجود تھی سو فٹی روڈ سے آصف نامی شخص کی دوکان سے تین لاکھ روپے کا سامان چوری ہوگیا سمیجہ آباد سے رحیم اللہ کے گھر سے ہزاروں روپے کی نقدی اور زیورات چوری ہو گئے جگووالا سے ظاہر علی نامی شخص کو دو ڈاکوؤں نے روک کر اس سے لائسنسی اسلحہ اور نقدی چھین لی خان پور کا ضیاع سے محمد فہیم نامی شخص کو تین دا کون روک کر اسے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی موضع رکن ہٹی سے ہارون رشید کے گھر سے تین لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی چوری ہوگئی گجو ہٹہ سیچار نامعلوم چور آصف کی موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہو گئے کیکر والا سے کاشف نامی شخص کے گھر سے چور 22 ہزار آٹھ سو روپے کی نقدی اور زیورات چوری کر کے فرار ہو گئیمسجد نصرت الاسلام کے باہر سے امتیاز علی کی کار چوری ہو گئی بلال چوک پر تین ڈاکو نے ہدایت اللہ نامی شخص کی دکان پر داخل ہو کر ایک لاکھ 18 ہزار روپے کی نقدی اور ہزاروں روپے مالیت کے کپڑے چھین لیے گارڈن ٹاون سے محمد ناصر کے گھر سے ہزار روپے مالیت کا سامان چوری ہوگیا عمر کالونی سے علی رضا المصطفی روڈ سے اشفاق اور بستی احمد پور سے محمد اشفاق کی موٹر سائیکل چوری ہو گئیں پولیس نے تمام وارداتوں کے خلاف الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر