ڈکیتی ،جھگڑے ،غیرت کے نام پر دو بچوں کی ماں ،سیلز مین سمیت 5افراد قتل ،حادثات میں 4افراد جاں بحق

ڈکیتی ،جھگڑے ،غیرت کے نام پر دو بچوں کی ماں ،سیلز مین سمیت 5افراد قتل ،حادثات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ بوریوالا ‘ میاں چنوں ‘ میلسی ‘ رحیمیارخان ‘ شجاع آباد ‘ دائرہ دین پناہ ‘ مظفر گڑھ ‘ دو کوٹہ (وقائع نگار نمائندگان پاکستان ) ڈکیتی (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
جھگڑے ‘ غیرت کے نام پر دو بچوں کی ماں سمیت 5 افراد قتل ملتان سے وقائع نگار کے مطابق گھریلو حالات سے تنگ آکر شادی شدہ خاتون نے کالاپتھر پی کرزندگی کا خاتمہ کرلیا معلوم ہوا ہے کہ خان پور بگا شیر کی رہائشی 21سالہ شائستہ کا خاوند سے اکثر جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز خاوند کے تشدد سے دلبرداشتہ ہوکر کالا پتھر پی لیا جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔ بورے والا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق آتشیں اسلحہ سے مسلح تین نامعلوم ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے نوجوان سیلز مین کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ،واقعات کے مطابق نواحی گاؤں چک 104ای بی کا رہائشی 22سالہ نوجوان مخدوم حسین جٹ جو کہ موٹر سائیکل پر انڈوں کی سیل کا کام کرتا تھا آج دوپہر موٹرسائیکل پر انڈ ے پر انڈ ے فروخت کرنے جارہا تھا کہ چک 106والی پلی کے قریب تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے تعاقب کر کے اسے روک کر لوٹنے کی کوشش کی مخدوم حسین ڈاکوؤں سے گھتم گتھا ہو گیا اور شور مچانا شروع کر دیا ۔ قریبی کھیتوں میں کام کرنے والے کا شتکار اس کی طرف بھاگے تو ڈاکوؤں نے اس کے سینے میں گولیاں ماردیں اور فرار ہو گئے شدید مضروبی حالت میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال لایا گیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ۔ ذرائع کے مطابق چار روز قبل بھی انہی ڈاکوؤں نے اسے روک کر رقم لوٹی تھی تاہم وہ مقتول کا موبائل فون واپس چھوڑ گئے تھے انہیں شک تھا کہ مخدوم حسین نے انہیں پہچان لیا تھا ۔ پولیس تھانہ شیخ فاضل نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ میاں چنوں سے نامہ نگار کے مطابق تلمبہ کے نواحی گاؤں 5ایٹ آر میں دوبچوں کی ماں کو بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق تلمبہ کے نواحی گاؤں 5/8Rکی رہائشی (ک) پر اس کے بھائی کو شک تھا کہ مقتولہ کے کسی شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں اس کی بناء پر بھائی نے طیش میں آکراپنی حقیقی بہن (ک) کوپسٹل سے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتاردیا پولیس تھانہ تلمبہ کو نعش کو اپنی تحویل میں لے کر تلمبہ کے ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بھیج دیا اور پولیس نے مقتولہ کے بھائی اور والد کو گرفتار کرکے زیر دفعہ302ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش شروع کردی ہے بتایا جاتا ہے کہ مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان ‘ سپیشل رپورٹر کے مطابق کئی روز تک مو ت حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے والی لڑکی شوہر کے ہاتھوں کالا پتھر پلائے جانے کے بعد دم توڑ گئی مترو پولیس نے 302/148/149ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیل کے مطابق چک نمبر -15/72ایل کی کنیز بی بی زوجہ صابر علی راجپوت کو وقوعہ کے روز شادی شدہ بیٹی اقراء کا ٹیلی فون آیا کہ اسے شوہر محبوب علی راجپوت اور دیگر6 سسرالی رشتہ دار قتل کر نا چاہتے ہیں جس پر کنیز بی بی اپنی شادی شدہ بیٹی کے گھر 84ڈبلیو بی اپنے شوہر کے ہمراہ گئی جس کی حالت خراب تھی جسے بدنصیب ماں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وہاڑی لے گئی تا ہم اس کی حالت نہ سنبھل سکی جس پر اسے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا جہاں زیر علاج رہنے کے بعد وہ جاں بحق ہو گئی ۔ رحیم یار خان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گھریلو ناچاقی پر بیوی کو گلا دباکر موت کے گھاٹ اتارنے والے شوہر کے خلاف پولیس نے سسر کی رپورٹ پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا موقع سے فرارہوجانے والا شوہر گرفتار تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ روز چک 87پی کے رہائشی محمد یونس نے پولیس کو اطلا ع دی تھی کہ اس کے داماد طارق محمود نے گھریلو ناچاقی پر اس کی بیٹی و اپنی بیوی مقدس بی بی کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتاردیا ہے اور خود موقع سے فرارہوگیا ہے جس پر پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی تھی جبکہ گزشتہ روز سسر محمد یونس کی رپورٹ پر موقع سے فرارہوجانے والے داماد طارق محمود کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے کامیاب کارروائی کے بعد گرفتارکرلیا اور کارروائی شروع کردی۔ شجاع آباد سے نامہ نگار کے مطابق بچوں کے لڑائی میں بڑے کود پڑے،سگے ماموں نے فائر مار کر بھانجے کو قتل کر دیا،تفصیلات کے مطابق بلے وین خان پور قاضیاں میں گزشتہ رات بچوں کی لڑائی ہوئی مقتول یسین نے بچوں کر مار، ملزم دوست محمد نے اپنے سگے بھانجے یسین پر فائرنگ کر دی۔ جس سے یسین موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار کے مطابق نواحی علاقہ نورشاہ تلائی،شدیدترین دھندکے باعث2موٹرسائیکلوں میں تصادم،2افرادجاں بحق،2شدیدزخمی،حالت نازک،نشترریفر۔تفصیل کے مطابق دائرہ دین پناہ کے نواحی علاقہ نورشاہ تلائی کے قریب شدیدترین دھندکے باعث علی الصبح2موٹرسائیکلوں میں تصادم کے باعث22سالہ محمداقبال ولدکٹوخان اورچچازادبھائی 10سالہ محمدنہال دوسرے موٹرسائیکل سوارچک نمبر521ٹی ڈی اے کے رہائشی18سالہ محمددلداراورماموں زادبھائی زاہدشدیدترین زخمی ہوگئے جنہیں1122کے ذریعے نشترہسپتال ملتان لے جایاگیاجہاں پر22سالہ محمداقبال اور18سالہ محمددلداراقوام چانڈیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جبکہ10سالہ محمدنہال اورزاہدکی حالت بدستورتشویشناک بتائی گئی ہے،حادثہ میں جاں بحق دونوں افرادکو4بجے سہ پہرنمازجنازہ کے بعدآبائی قبرستانوں میں سپردخاک کردیاگیا۔ مظفر گڑھ ‘ چوک میر پور سے نامہ نگار ‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق نواحی بستی لونڈا تھانہ شاہ جمال میں ریت کے تودہ میں دب کر 18 سالہ نوجوان جانبحق ہو گیا.بدھ کی صبح 18 سالہ محمد شان ولد نزیر احمد مستری ریت کی ٹرالی بھر رہا تھا.اس دوران ریت کا تودہ اس کے اوپر آن گرا جس کے نیچے وہ دب گیا.اسے بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا اور رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جمال لایا گیا.جہاں ڈاکٹر نے اسکی موت کی تصدیق کردی. دوکوٹہ سے نامہ نگار ‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق دوکوٹہ موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم ایک روز بعد دولہا بننے والے سمیت دو نوجوانوں کی ٹانگیں کٹ گئیں ۔تفصیل کے مطابق نواحی چک نمبر 215ڈبلیو بی کے رہائشی محمد ارشد ولد محمد نواز اور محمد رضوان ولد گل حسن اقوام آرائیں موٹر سائیکل پر دوکوٹہ سے واپس گھر جا رہے تھے کہ ظفر پمپ کے قریب موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکرا گئے جس سے ایک روز بعد دولہا بننے والے محمد رضوان کی ٹانگ کٹ کر دور جا گری جبکہ دوسرے نوجوان کی بھی ٹانگ کٹ گئی ۔
قتل حادثات