ایم پی اے میاں گزین عباسی کی مختلف شخصیات سے ملاقات ‘ مسائل حل کرانیکی یقین دہانی
احمدپورشرقیہ (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے ایم پی اے صاحبزادہ میاں (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
گزین عباسی نے دفتر چےئرمین بلدیہ میں کونسلران ، تاجران ، سماجی شخصیات اور صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمرا ن خان اور وزیر اعلیٰ سردار عثما ن بزدار کی قیادت میں بہت جلد صوبہ بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا یا جا ئے گا۔ پہلے سو دنوں میں ملک کو صحیح سمت پر چلانے کے لئے اقدامات کا یقین کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا شہر میں سیوریج کے مسئلے کے حل کے لئے صوبائی حکومت اور بلدیہ مل کر کام کریں گے ان سے قبل چےئرمین بلدیہ ملک عثما ن رشید بوبک اور قائم مقام چیف آفیسر قاضی محمد نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ڈسپوزل ڈوول کیرج آبادی والے علاقہ میں بنایا گیا اور پانی کے نکاس کا کوئی بندوبست بھی نہیں کیا گیا تھا ہم نے خطیر رقم سے پانی کے نکاس کابندوبست کررہے ہیں مگر کچھ لوگوں نے سٹے آرڈر لے لیا تھا ہمیں صوبائی حکومت سے مدد کی ضرورت ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ایک سال سے بند پی ایف سی بند شےئر بھی جاری کیا جا ئے اجلاس سے کونسلران ڈاکٹر صدیق آثم، رشید احمد ملک ، آصف گوندل ، راشد مہناس کھرل ، شیخ قاسم ، چیف قریشی، احسن خان ، محمد مسلم قریشی، تنویر احمد جٹ ، حاجی یوسف کھوکھر، صدر انجمن تاجران جما ل عبدالناصر اور تحریک انصاف کے رہنما عبدالباسط شکرانی نے خطاب کیا ۔
یقین دہانی