کالے یرقان کا حملہ، 40سالہ شخص جاں بحق

کالے یرقان کا حملہ، 40سالہ شخص جاں بحق

  

رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)رحیم یارخان اور اس کے نواحی علاقوں میں کالایرقان کے باعث اموات کاسلسلہ جاری ہے۔40سالہ (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

شخص ہسپتال میں دم توڑگیا جبکہ45سالہ شخص کو کالایرقان میں مبتلا ہونے پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیل کے مطابق خان بیلہ کے رہائشی40سالہ ار شاد احمد کو کالایرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاجہاں 40سالہ ارشاد احمد طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپایا اوردم توڑگیا ، اسی طرح بابا غریب شاہ کے رہائشی45سالہ شاہ نواز کو کالایرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں اسے طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔

حملہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -