کوٹ ادو: غیر قانونی سلاٹرہاؤسز پر چھاپے ساڑھے 11من مضر صحت گوشت برآمد ،قصاب فرار
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)محکمہ لائیوسٹاک نے2 غیر قانونی سلاٹر ہاوس میں چھاپہ مارکر مضر صحت ساڑھے 11 من گوشت برآمدکرلیا، تفصیل کے مطابق سپرٹنڈنٹ سلاٹر ہاؤس ڈاکٹر فرخ رضا نے آصف اقبال،عبدالعزیز،سب انسپکٹر فیض محمد سمیت پولیس کی باھری نفری کے ہمراہ (بقیہ 49نمبرصفحہ7پر )
مخبری پر وارڈ نمبر6اور وارڈ نمبر14بی میں محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا اوردونوں غیر قانونی سلاٹر ہاوس سے عنصر اور راشد نامہ قصابوں سے مضرصحت ساڑھے11 من گوشت برآمدکرلیا،غیرقانونی سلاٹر ہاوس میں مضرصحت جانوروں کا گوشت بنایا جارہا تھامحکمہ لائیوسٹاک کی ٹیم اور پولیس کو دیکھتے ہی قصاب فرارہوگئے ،محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیم نے مضحر صحت گوشت قبضہ میں لیکر سلاٹر ہاؤسوں کو سیل کرکے کاروائی شروع کردی ہے، اس بارے ویٹرنری ڈاکٹر فرخ رضا نے بتایا کہ راشد اور عنصر نامی قصاب کے غیرقانونی سلاٹر ہاوس سے فریز میں رکھا مضرصحت ساڑھے11 من گوشت برآمد کیاجسے تلف کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ مذکورہ قصاب غیر قانونی سلاٹر ہاؤس بنا کر وہاں پر مضر صحت گوشت تیار کرکے ان پر جعلی مہریں لگا کر مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے،پولیس کوٹ ادو نے سپرٹنڈنٹ سلاٹر ہاؤس ڈاکٹر فرخ رضا کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔