خیبر، لنڈی کوتل میں منشیات اور آئس فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

خیبر، لنڈی کوتل میں منشیات اور آئس فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر ( بیو رو رپورٹ)لنڈیکوتل میں ہیروین، چرس اور آئس کو فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون شروع منشیات فروشوں کی دوکانیں سیل، کئی منشیات فروشوں کو حوالات میں بند کیا ہیں ضلع خیبر ڈپٹی کمشنر محمود اسلم کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران نے گزشتہ روز لنڈی کوتل بازار میں منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جس میں ایک کلو آفیون اور چار کلو چرس قبضے میں لیے اور پانچ منشیات فروش دوکانداروں کو حراست میں لیکر لنڈ ی کو تل حوالات منتقل کیامیڈ یا سے بات چیت کر تے ہو ئے اسسٹنٹ کمشنر محمد عمران نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں کسی کو منشیات بیچنے نہیں دینگے اور علاقے میں مثبت سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے تا کہ نوجوان نسل منشیات جیسے ناسور سے محفوظ رہے مقامی لوگوں نے اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل محمد عمران کا شکریہ ادا کیا ہے جنہو ں نے ڈپٹی کمشنر خیبر کے احکامات پر کاروائی کرتے ہوئے لنڈیکوتل میں ہیروین، چرس اور آئس کو فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا ہے اور کئی منشیات فروشوں کو حوالات میں بند کیا ہے