وفاقی وزیر زرتاج گل کا پوسٹ گریجوایٹ کالج آف کامرس کا دورہ فنڈز فراہم کرنیکا اعلان

وفاقی وزیر زرتاج گل کا پوسٹ گریجوایٹ کالج آف کامرس کا دورہ فنڈز فراہم کرنیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر زرتاج گل نے پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس کا دورہ کیا اس موقع پر پرنسپل عزیز اللہ غوری ،پروفیسر سجاد حسین ،پروفیسر منور خان جتوئی ،پروفیسر جمال الدین اظہر اور ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مظہر حسین گشکوری نے ان کا استقبال کیا اور انہیں کالج (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
کے مختلف شعبوں اور کمپیوٹر لیب کا معائنہ کرایا گیا اور کالج میں طلباء و طالبات کو تدریسی عمل میں درکار مزید سہولتوں کے حوالے سے آگاہ کیا وفاقی وزیر زرتاج گل نے کالج کے میگا ہال میں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ موجودہ حکومت کی پہلی ترجیح شعبہ تعلیم ہے اور اس حوالے سے بجٹ میں بھی خاطر خواہ اضافہ کر دیا گیا ہے کامرس کالج ڈیرہ غازی خان کی بہترین درسگاہوں میں شمار ہے یہاں طلبہ و طالبات کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور خصوصاً کمپیوٹر لیب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لئے خصوصی فنڈز فراہم کروں گی انہوں نے طلبہ و طالبات سے کہا کہ وہ اپنی تعلیم استعداد میں اضافہ کے لئے اساتذہ سے بھر پور رہنمائی حاصل کریں اور ان کے تعلیمی تجربہ سے فائدہ اٹھائیں اس ادارہ میں پرنسپل سمیت بہترین ٹیچنگ سٹاف موجود ہے اور سابق پرنسپل سجاد حسین خان نے اس اداروہ کو ڈویژن کے بڑے اداروں کی صف میں لا کھڑا کیا موجود ہ پرنسپل عزیز اللہ غوری اور ان کی ٹیم اسے مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
زرتاج گل