کوہاٹ انڈس ہائی وے پرپولیس کارروائی ،لاکھوں مالیت کی آتش بازی کا سامان تلف

کوہاٹ انڈس ہائی وے پرپولیس کارروائی ،لاکھوں مالیت کی آتش بازی کا سامان تلف

پشاور( سٹاف رپورٹر)کوہاٹ پولیس نے گزشتہ روز انڈس ہائی وے پر کارروائی میں پشاور سے کراچی سمگل کیاجانے والا آتش بازی کے سامان سے بھر ا ٹرک پکڑ کر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔ آتش بازی کے سامان کی تلفی مقامی عدالت کے حکم پر عمل میں لائی گئی۔اے ایس پی صدر کوہاٹ محمد نبیل کھوکھرنے آتش بازی کا سامان تلف کرنے کے موقع پر کاروائی کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ محمد ریاض شہید انسپکٹر آصف شریف اور دیگر پولیس پارٹی نے کوہاٹ انڈس ہائی وے پر ٹنل ٹول پلازہ کے قریب ناکہ بندی کے دوران آتش بازی کے سامان سے بھرا ٹرک پکڑ کر اسمیں موجود دو بین الصوبائی سمگلروں سلیمان خان ولد مغل خان سکنہ پبی نوشہرہ اور انس شہزاد ولد شہزاد رحمان ساکن کراچی کو گرفتار کرلیا۔اے ایس پی کے مطابق آتش بازی کے سامان کی سمگلنگ میں ملوث دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں مقدمہ درج کرلیا گیا جو بعد ازاں مقامی عدالت سے سزا یاب ہوئے اور ساتھ ہی عدالت کے فاضل جج نے آتش بازی کا سامان تلف کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے بتایا کہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے کی کاروائی میں پکڑے گئے آتش بازی کے سامان میں مختلف قسم کے میرج بم ،پٹاخے اور شرارے شامل ہیں جنکی مجموعی مالیت پچاس لاکھ روپے سے زائد بتائی جارہی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر