بہاولپور :ڈاکٹر قیصر مشتاق کی آئندہ ہفتے ’’رخصتی ‘‘قائم مقام وائس چانسلر کیلئے 3سینئر پروفیسرزمیں مقابلہ

بہاولپور :ڈاکٹر قیصر مشتاق کی آئندہ ہفتے ’’رخصتی ‘‘قائم مقام وائس چانسلر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اسلامیہ یونیورسٹی کے قائمقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے تین سینئرترین پروفیسرز کے نام مانگ لیے ہیں جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے اسلامیہ یونیورسٹی کے سینئر ترین پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف کی Tenured (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
پروفیسر تقرر ی کی منظوری دیدی۔وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر مشتاق کی مدت تعیناتی آئندہ ہفتے ختم ہو رہی ہے۔ذرائع کے مطابق ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اسلامیہ یونیورسٹی کے قائمقام وائس چانسلرکی تقرری کیلئے جامعہ کے تین سینئر ترین پروفیسرز کے نام مانگ لیے ہیں ۔ذرائع کے مطابق موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر مشتاق نے اختیارات کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوئے اسلامیہ یونیورسٹی کے سینئر ترین پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف کی 2017ء میں ہونیوالی بطور Tenuredپروفیسر جائننگ کو چند روز قبل منسوخ کر دیا تھاجس کا مقصد من پسند افراد کے نام بطور قائم مقام وائس چانسلر اور ڈین سائنس بھجوانا تھا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر محمد اشرف سال2007ء سے فل پروفیسر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے رہے اور سلیکشن بورڈ کی سفارشات کے بعد سینڈیکٹ نے 2017ء میں ان کی بطور Tenured پروفیسر منظوری دی تھی۔ذرائع کے مطابق گذشتہ روز ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے ڈاکٹر پروفیسر محمد اشرف کی بطور Tenuredپروفیسر تعیناتی کی 2017ء سے منظوری دیدی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن وائس چانسلر سمیت متعلقہ دفاترکو بھجوا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق میرٹ اور سینارٹی کے مطابق شعبہ پولٹیکل سائنس کی پروفیسر ڈاکٹر رضیہ مسرت پہلے ، پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف دوسرے اور انگلش ڈیپارٹمنٹ کی پروفیسر ڈاکٹر میمونہ غنی تیسرے نمبر ہیں ۔ذرائع کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر رضیہ مسرت رواں ماہ ریٹائر ہو جائیں گی جس کے بعد پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف جامعہ کے سینئر ترین پروفیسر ہونگے ۔وائس چانسلر کے انتہائی قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر قیصر مشتاق کی کوشش ہے کہ وہ یونیورسٹی ایکٹ اور میرٹ کے برعکس سینئر ترین پروفیسر کے بجائے اپنے قریبی اور من پسند شخصیت کی بطور قائمقام وائس چانسلر تقرری کروالیں جس کیلئے وہ بھر پور کوششیں کر رہے ہیں۔
ہائر ایجوکیشن