ہنر مند افراد معاشرے کا سرمایہ، شیخ فیاض الدین
خان پور ( نامہ نگار) ممبر قومی اسمبلی شیخ فیاض الدین نے کہا ہے کہ ہنر مند افراد معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں،ہنر مند افراد کی حوصلہ(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
افزائی ہمیشہ کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ، ماڈل ٹاؤن میں بنائے گئے وکی سیلون کی افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ دور حکومت میں حلقے میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ، علاقے کی اجتماعی ترقی اور عوام کے انفرادی مسائل کے حل کے لئے جدو جہد جاری رکھیں گے ، اس موقعہ پر سابق صدر چیمبر آف کامرس شیخ عمادالدین ، سیاسی وسماجی شخصیت میاں حسیب عثمان ،نعمان اکمل ،وکی خان ،ولید حسین عباسی ودیگر بھی موجود تھے ۔