حکومت کرپٹ مافیا سے نمٹنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ‘ خاور علی شاہ

حکومت کرپٹ مافیا سے نمٹنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ‘ خاور علی شاہ

  

کبیروالا+بارہ میل (تحصیل رپورٹر+نمائندہ پاکستان)وزیر اعظم عمران خان اپنے بلند ویژن کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں ، کرپشن (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

کا خاتمے کے ساتھ ساتھ عوام کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے بھی اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے ،حکومت نے اپنے پہلے 100دن میں معاشی اور سفارتی میدانوں میں توقع سے بڑھ کر کامیابیاں سمیٹی ہیں ،جنوبی پنجاب کے الگ صوبہ بننے کا خواب موجودہ حکومت کے دور میں ہی شرمندہ تعبیر ہوگا،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ اور ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے اپنی رہائشگاہ پرسیاسی و سماجی شخصیت سید ذوالقرنین حیدر بخاری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تعمیروترقی کابہاؤ بڑے شہروں کی بجائے پسماندہ علاقوں کی جانب موڑ نے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں ،پنجاب حکومت عوام کو تعلیم ،صحت اور دیگر شعبوں میں جدید اوربہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناکر ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے ،ماضی کی حکومتوں نے توانائی سمیت دیگر بحرانوں کے حل کیلئے ٹھوس اور مستقل بنیادوں اقدامات کرنے کی بجائے ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں سے کام لیا ،جس کا خمیازہ پوری قوم کو مہنگائی،بے روزگاری اور قرضوں کے بھاری بوجھ کی صورت میں بھگتنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سید گروپ اپنے انتخابی وعدوں کی تکمیل کیلئے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائے گا اور تحصیل کبیروالا کی تعمیر وترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گا۔

خاور علی شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -