لودھراں شہر کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں‘ شفیق ارائیں

لودھراں شہر کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں‘ شفیق ارائیں

  

لودھراں ( نما ئند ہ پا کستا ن ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات میاں محمد شفیق ارائیں نے کہاہے کہ لودھراں شہرکے (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

جن علاقوں میں سوئی گیس نہیں ہے وہاں جلد سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر پٹرولیم سرورخان سے ملاقات کرلی ہے انہوں نے محکمہ سوئی گیس کو سروے کرکرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیاہے ۔ دنیاپور میں سوئی گیس کے سب آفس کی منظوری ہوگئی ہے جو جلد کام شروع کردے گا۔سوئی گیس کے مسائل حل کروانے کے لئے کہروڑپکا اور دنیا پور کے شہریوں کو اب خانیوال اور ملتان نہیں جانا پڑے گا۔لودھراں کے شہری نئے سوئی گیس کنکشن کے حوالے سے ہونے والے سروے کے لئے پی ٹی آئی پبلک سیکرٹریٹ لودھراں میں رابطہ کرسکتے ہیں ۔میاں محمد شفیق ارائیں نے مزید کہا کہ وزیر صحت کی ہدایت پر محکمہ صحت کی ٹیم نے فیملی ہسپتال کا وزٹ کیا ہے انشاء اللہ فیملی ہسپتال کو بھی جلد دوبارہ فنکشنل کرینگے اور یہاں صحت کی مکمل سہولیات فراہم کرینگے ۔

مسائل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -