جتوئی : انکم سپورٹ پروگرام ، قسط وصولی کیلئے خواتین سے ناروا سلوک ، دن بھر لائنیں

جتوئی : انکم سپورٹ پروگرام ، قسط وصولی کیلئے خواتین سے ناروا سلوک ، دن بھر ...

  

جتوئی( نامہ نگار)تحصیل جتوئی کے نواحی علاقوں جھگی والہ میروالہ بستی سٹھاری بستی قصر غزلائی بستی اللہ بخش میر ہزار خان بستی عنایت شاہ بیلے والہ جہاں پور چوک پرمٹ رام پور لنڈی پتافی ودیگر علاقوں میں میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم کی قسط وصولی کے لئے تحصیل (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

جتوئی شہر اور ان کے نواحی علاقوں سے رقم وصولی کے لئے مستحق عورتیں شہر میں قائم مختلف فرنچائز اور ایزی پسیوں کی دوکانوں پر صج سے شام تک بھوکی پیاسی اپنی غربت کے ہاتھوں مجبور لائن میں لگی اپنی باری کا انتظار کرتی نظر آئیں بی آئی ایس پی کی جانب سے کوڈ چینج کرنے سے جہاں انہیں دشواری پیش آئی وہیں پر دوکانوں پر موجود ایجنٹ مافیا اور نوسربازوں نے نیٹ ورک نہ ہونے کا بہانہ کرتے ہوئے سادہ عورتوں کو رقم دلا نے کا کہہ کر دوکانداروں کی ملی بھگت سے فی کس 500 سے 1000 روپے سے تک کی کٹوتی میں مصروف رہے شہری محمد اکرام اللہ کلیم اللہ محمد آصف محمد عمران حضوربخش ریاض احمد سجاد احمد حاحی اللہ یار اقبال خان محمد نوید محمد صادق حسین عاشق حسین خادم حسین مظفر حسین لعل حسین شہباز احمد ودیگر لوگوں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان نوسرباز اور دوکاندار کے خلاف سخت سے سخت نوٹس لیے تا کہ ان مستحقین ناجائز کٹوتی کر والوں کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -