دائرہ دین پناہ: دکان پرچھاپہ،126بوری جعلی کھاد برآمد، ملزم فرار، کارروائی شروع

دائرہ دین پناہ: دکان پرچھاپہ،126بوری جعلی کھاد برآمد، ملزم فرار، کارروائی ...

  

کوٹ ادو228دائرہ دین پناہ ( تحصیل رپورٹر 228نامہ228نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعتنے ٹیم اورپولیس دائرہ دین پناہ (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کے ہمراہ چک نمبر525ٹی ڈی اے میں کھادکی دکان پرچھاپہ مارا جس میں،126بوریاں جعلی کھادبرآمدکرلی گئی۔تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع کوٹ ادومیاں غلام یاسین نے ٹیم اورپولیس دائرہ دین پناہ اے ایس آئی عرفان فیض وغیرہ کے ہمراہ چک نمبر525ٹی ڈی اے میں شمشاداحمدچانڈیہ کی کھادکی دکان پرچھاپہ مارکر126بوری جعلی کھادشاہین سپرایسڈکھادکے نام سے برآمدکرلی،چھاپہ کے دوران ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا معلوم ہواہے کہ جعلی کھادتحصیل لیاقت پورڈاکخانہ فیروزہ کے رہائشی محمدسلیم ولدعلی محمدسپلائی کرتے ہیں جبکہ مارکیٹ میں4500روپے فی بوری فروخت کی جارہی ہے ،پولیس دائرہ دین پناہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت کی تحریری رپورٹ پرفرٹیلائزڈکنٹرول ایکٹ1973کے تحت دونوں ملزمان شمشاداحمدچانڈیہ اورمحمدسلیم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

چھاپہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -